Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)

Tazkirul Quran, Qur’an 22:30

The Pilgrimage (Al-Hajj)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے، کیا چیز مقدس ہے اور کیا چیز غیر مقدس، عبادت کے کون سے طریقے درست ہیں اور کون سے طریقے درست نہیں۔ یہ سب باتیں خدا نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے واضح طورپر بتادی ہیں۔ ان میں کسی قسم کا تغیر وتبدل جائز نہیں۔ ہر تبدیلی جو بطور خود ان چیزوں میں کی جائے وہ اللہ کے نزدیک جھوٹ ہے، بلکہ وہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انسان کے لیے لازم ہے کہ ان چیزوں میں بالکل لفظی طورپر پیغمبرانہ تعلیمات کی پیروی کرے۔ وہ کسی حال میں ان میں کوئی کمی بیشی نہ کرے۔

یہ امور وہ ہیں جن کی حقیقت صرف خدا کو معلوم ہے۔ آدمی جب ان میں اپنی طرف سے کوئی بات کہتا ہے تو وہ ایسی چیز کے بارے میں اپنی واقفیت کا دعویٰ کرتا ہے جس کی اسے کوئی واقفیت نہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ جھوٹ ہے، بلکہ اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ اس سے بڑا جھوٹ اور کوئی نہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page