Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)

Tazkirul Quran, Qur’an 22:31

The Pilgrimage (Al-Hajj)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

اس کائنات میں مرکزی قوت صرف ایک ہے۔ اور وہ خدائے واحد کی ذات ہے۔ جو شخص اپنے آپ کوخدا سے جوڑے اس نے اپنے لیے حقیقی ٹھکانا پالیا۔ وہ مضبوط زمین پر کھڑا ہوگیا۔ اس کے برعکس، جو شخص اپنے آپ کو خدا سے نہ جوڑے یا ایسا ہو کہ وہ زبان سے خدا کا اقرار کرے مگر اپنا دلی تعلق کسی اور سے وابستہ رکھے۔ وہ گویا اس مرکز سے کٹا ہوا ہے جس کے سوا اس کائنات میں دوسرا کوئی مرکز نہیں۔ ایسے شخص کا حال اس انسان جیسا ہوگا جس کی ایک مثال اوپر کی آیت میں بتائی گئی ہے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page