Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)

Tazkirul Quran, Qur’an 22:71–72

The Pilgrimage (Al-Hajj)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

خالص توحید کی دعوت ہمیشہ ان لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے جو ایک اللہ کے سوا دوسروں سے اپنی عقیدتیں وابستہ کیے ہوئے ہوں۔وہ اپنے معبودوں اور اپنی محبوب شخصیتوں پر تنقید کو سن کر بپھر اٹھتے ہیں۔ دعوتِ حق کی تردید سے اپنے آپ کو بے بس پاکر وہ داعیان حق پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا سرےسے خاتمہ کردیں۔

ایسے لوگوں سے کہاگیا کہ تمھارا رویہ سراسر بے عقلی کا رویہ ہے۔ آج تم لفظی تنقید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہو۔ کل تمھارا کیاحال ہوگا جب کہ تمھیں اپنی اس روش کی بنا پر آگ کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page