Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)
Tazkirul Quran, Qur’an 22:73–74
The Pilgrimage (Al-Hajj)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
اللہ کے سوا کسی اور کو تقدس کا مقام دینا سراسر بے عقلی کی بات ہے۔ اس لیے مقدس مقام اس کو دیا جاتاہے جس کے اندر کوئی طاقت ہو۔ اور اس دنیا کا حال یہ ہے کہ یہاں کسی بھی انسان یا غیر انسان کو کوئی حقیقی طاقت حاصل نہیں۔ مکھی ایک انتہائی معمولی چیز ہے۔ مگر زمین و آسمان کی تمام چیزیں مل کر بھی ایک مکھی کو وجود میں نہیں لاسکتیں۔ پھر کسی غیر خدا کو مقدس سمجھنا کیوں کر درست ہوسکتا ہے۔
اس قسم کے تمام عقیدے دراصل خدا کی خدائی کے کمتر اندازہ (underestimation)پر مبنی ہیں۔ لوگ خداکو مانتے ہیں مگر وہ اس کی عظمت وقدرت سے بے خبر ہیں۔ اگر وہ خدا کو ویسا مانیں جیساکہ اس کو ماننا چاہیے تو انھیں اپنے یہ تمام عقیدے مضحکہ خیز حد تک بے معنی معلوم ہوں۔ وہ خود ہی ایسے تمام عقیدوں سے دست بردار ہوجائیں۔