Tazkirul Quran (Urdu) · The Pilgrimage (Al-Hajj)

Tazkirul Quran, Qur’an 22:75–76

The Pilgrimage (Al-Hajj)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

اللہ نے جس اسکیم کے تحت انسان کو بنایا اور اس کو زمین پر رکھا، اس کا یہ تقاضا تھاکہ وہ انسانوں کی ہدایت کا انتظام کرے۔ وہ ان کو بتائے کہ جنت کا راستہ کون سا ہے اور جہنم کا راستہ کون سا۔ چنانچہ اس نے یہ انتظام کیا کہ وہ انسانوں میں سے کسی کو پیغمبری کے لیے چنتا ہے۔ اور اس کے پاس فرشتہ کے ذریعہ اپنا کلام بھیجتاہے۔

اس انتظام کے تحت انسان کو اصل حقیقت سے باخبر کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف اللہ تعالیٰ لوگوں کے اعمال کی نگرانی بھی فرمارہا ہے۔ اس کے بعد جب امتحان کی مدت ختم ہوگی تو تمام لوگ خداکی طرف لوٹائے جائیں گے تاکہ اپنی اپنی کارکردگی کے مطابق اپنے انجام کو پائیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page