Tazkirul Quran (Urdu) · The Poets (Al-Shu‘ara’)
Tazkirul Quran, Qur’an 26:69–74
The Poets (Al-Shu‘ara’)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ایک طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم تھی کہ اس نے باپ دادا کو جو کچھ کرتے ہوئے دیکھا وہی خود بھی کرنے لگی۔ دوسری طرف حضرت ابراہیم تھے جنھوں نے خود اپنی عقل سے سوچا۔ انھوں نے ماحول سے اوپر اٹھ کر سچائی کو معلوم کرنے کی کوشش کی۔ یہی وہ صفت خاص ہے جو آدمی کو خدا کی معرفت تک پہنچاتی ہے اور اسی صفت میں جو کمال درجہ پر ہو اس کو خدا اپنے دین کی پیغام بری کے لیے منتخب فرماتا ہے۔
’’ہم اپنے بتوں پر جمے رہیں گے‘‘ کے الفاظ بتاتے ہیںکہ حضرت ابراہیم سے گفتگو میں انھوں نے اپنے آپ کو بے دلیل پایا۔ اس کے باوجود وہ ماننے کے لیے تیار نہ ہوئے۔ دلیل کی سطح پر شکست کھانے کے باوجود وہ تعصب کی سطح پر اپنے آبائی دین پر قائم رہے۔