Tazkirul Quran (Urdu) · The Creator (Fatir)

Tazkirul Quran, Qur’an 35:29–31

The Creator (Fatir)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

علم والا وہ ہے جو معرفت والا ہو۔ اور جس شخص کو معرفت حاصل ہوجائے وہ خدا کی کتاب کو اپنا فکری رہبر بنا لیتا ہے۔ وہ اللہ کا عبادت گزار بندہ بن جاتا ہے۔ انسانوں کے حق میں وہ اتنا مہربان ہوجاتا ہے کہ اپنی محنت کی کمائی میں سے ان کے لیے بھی حصہ لگاتا ہے۔ اس کے اندر یہ حوصلہ پیدا ہوجاتا ہے کہ ہمہ تن اپنے آپ کو خدا کے کام میں لگا دے اور اس پر قانع رہے کہ اس کا انعام اس کو آخرت میں دیا جائے گا۔

قرآن کی صداقت کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ وہ عین ان پیشین گوئیوں کے مطابق ہے جو پچھلی کتابوں میں اس سے پہلے آچکی تھیں۔ اگر کوئی شخص سنجیدہ ہو تو یہی واقعہ اس کے قرآن پر ایمان لانے کے لیے کافی ہو جائے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page