Tazkirul Quran (Urdu) · The Crowds (Al-Zumar)
Tazkirul Quran, Qur’an 39:32–35
The Crowds (Al-Zumar)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ہر وہ نظریہ جومطابقِ حقیقت نہ ہو وہ اللہ پر جھوٹ باندھنا ہے۔ ہر دور میں لوگ اسی قسم کے جھوٹ پر جی رہے ہوتے ہیں۔ اللہ کا داعی اس لیے اٹھتا ہے کہ وہ ایسے جھوٹ کا جھوٹ ہونا ثابت کرے۔ اس کے بعد بھی جو لوگ اپنے جھوٹ پر قائم رہیں وہ ڈھٹائی کرنے والے لوگ ہیں۔ وہ جہنم کی آگ میں ڈالے جائیں گے۔ اور جو لوگ رجوع کرکے حق کے ساتھی بن جائیں وہی وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ڈرنے والے ثابت ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی برائیوں کو ان کے اعمال سے حذف کردے گا اور ان کے نیک اعمال کی بناپر ان کی قدر دانی فرمائے گا۔