Tazkirul Quran (Urdu) · Revelations Well Expounded (Fussilat)

Tazkirul Quran, Qur’an 41:37–38

Revelations Well Expounded (Fussilat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

انسان کی سب سے بڑی گمراہی اس کی ظاہر پرستی ہے۔ قدیم زمانہ کے انسان کو سورج اور چاند اور ستارے سب سے زیادہ نمایاں نظر آئے۔ اس لیے اس نے ان مظاہر کو خدا سمجھ لیا اور ان کو پوجنا شروع کردیا۔ موجودہ زمانہ میں مادی تہذیب کی جگمگاہٹ لوگوں کو نمایاں دکھائی دے رہی ہے۔اس لیے اب مادی تہذیب کو وہ مقام دے دیاگیا ہے جو قدیم زمانہ میں سورج اور چاند کو حاصل تھا۔ حالانکہ خواہ سورج اور چاند ہوں یا دوسرے مظاہر سب کے سب خدا کی مخلوق ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ وہ خالق کا پرستار رہے نہ کہ اس کی مخلوقات کا۔

تکبر کرنے والوںکا تکبر دعوت کے مقابلے میں نہیں ہوتا، بلکہ ہمیشہ داعی کے مقابلے میں ہوتاہے۔ وقت کے بڑوں کو بظاہر داعی اپنے سے چھوٹانظر آتا ہے۔ اس لیے وہ اس کو چھوٹا سمجھ لیـتے ہیں اور اسی کے ساتھ اس کی طرف سے پیش کئے جانے والے پیغام کو بھی۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page