Tazkirul Quran (Urdu) · Revelations Well Expounded (Fussilat)

Tazkirul Quran, Qur’an 41:39–40

Revelations Well Expounded (Fussilat)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

سوکھی زمین میں بارش کا برسنا اور اس سے سبزہ کا اگنا ایک ایسا مظہر ہے جو ہر آدمی کے سامنے بار بار آتا ہے۔ یہ ایک معنوی حقیقت کی مادی تمثیل ہے۔ اس طرح انسان کو بتایا جاتا ہے کہ خدا نے یہاں اس کے خشک وجود کو سرسبز وشاداب کرنے کا وسیع انتظام کررکھا ہے۔ زمین کی مٹی پانی کو اپنے اندر داخل ہونے دیتی ہے اس وقت یہ ممکن ہوتا ہے کہ بارش اس کو سرسبز وشاداب کرنے کا ذریعہ بنے۔ اِسي طرح انسان اگر خدا کی ہدایت کو اپنے اندر اترنے دے تو اس کا وجود بھی ہدایت پاکر لہلہا اٹھے گا۔

خدا کی ہدایت سے فیض یاب نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان خدا کی باتوں میں الحاد (انحراف) کرتا ہے۔ خدا کی رہنمائی اس کے سامنے آتی ہے تو وہ اس کو سیدھے مفہوم میں نہیں لیتا۔بلکہ اس میں ٹیڑھ نکال کر اس کو منحرف کردیتاہے۔ اس طرح خدا کی رہنمائی اس کے ذہن کا جزء نہیں بنتی۔ وہ اس کی روح کو غذا دینے والی ثابت نہیں ہوتی۔

خدا کی رہنمائی کو سیدھی طرح قبول کرنے والوں کے لیے جنت کا انعام ہے، اور خدا کی رہنمائی میں ٹیڑھا مفہوم نکالنے والوں کے لیے جہنم کا عذاب۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page