Tazkirul Quran (Urdu) · The Sand Dunes (Al-Ahqaf)

Tazkirul Quran, Qur’an 46:17–18

The Sand Dunes (Al-Ahqaf)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

جو اولاد اپنے والدین کی فرماں بردار ہو وہ خدا کی بھی فرماں بردار ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، نافرمان اولاد کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ بڑی عمر کو پہنچتے ہی بھول جاتے ہیں کہ ان کے والدین نے بے شمار مصیبتیں اٹھاکر ان کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔

کسی شخص کے سب سے زیادہ خیر خواہ اس کے والدین ہوتے ہیں۔ والدین اپنی اولاد کو جو مشورہ دیتے ہیں وہ سراسر بے غرضانہ خیر خواہی پر مبنی ہوتا ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے صالح والدین کے مشوروں کا سب سے زیادہ لحاظ کرے۔ جو شخص اپنے صالح والدین کے مشوروں پر انھیں جھڑک دے وہ اپنی اس روش سے ظاہر کرتا ہے کہ وہ نہایت سنگ دل انسان ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے زیادہ خسارہ میں پڑنے والے ہیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page