Tazkirul Quran (Urdu) · The Sand Dunes (Al-Ahqaf)
Tazkirul Quran, Qur’an 46:19–20
The Sand Dunes (Al-Ahqaf)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
ایک شخص کے سامنے حق آتا ہے اور وہ دنیوی مصلحت اور مادی مفاد کی خاطر اس کو اختیار نہیں کرتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کو اہمیت دی۔ اس نے طیبات آخرت کے مقابلہ میں طیبات دنیا کو اپنے لیے پسند کرلیا۔
اسی طرح اپنی بڑائی کا احساس آدمی کے لیے بے حد لذیذ چیز ہے۔ جب ایسا ہو کہ اپنی بڑائی کا گھروندا توڑ کر حق کو قبول کرنا ہو اور آدمی اپنی بڑائی کو بچانے کے لیے حق کو قبول نہ کرے، اس وقت بھی گویا اس نے طیبات دنیا کو ترجیح دی اور طیبات آخرت کو ناقابل لحاظ سمجھ کر چھوڑ دیا۔
ایسے تمام لوگ جنھوں نے دنیا کی طیبات کی خاطر آخرت کی طیبات کو نظر انداز کیا وہ آخرت میں ذلّت کے عذاب سے دوچار ہوں گے۔ جس کا عمل جس درجہ کا ہوگا اسی کے بقدر وہ اپنے عمل کا انجام آخرت میں پائے گا۔