Tazkirul Quran (Urdu) · The Pleading (Al-Mujadalah)
Tazkirul Quran, Qur’an 58:22
The Pleading (Al-Mujadalah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
اس دنیا میں کامیابی حزبُ اللہ کے لیے ہے۔ حزب اللہ ( اللہ کی جماعت) کون لوگ ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں ایمان سب سے بڑی حقیقت کے طور پر راسخ ہوگیاہو۔ جن کو اللہ سے اتنی گہری نسبت حاصل ہو کہ ان کو اللہ کی طرف سے روحانی فیض پہنچنے لگے۔ پھر یہ کہ خدائی حقیقتوں سے ان کی وابستگی اتنی گہری ہو کہ اسی کی بنیاد پر ان کی دوستیاں اور دشمنیاں قائم ہوں۔ وہ سب سے زیادہ ان لوگوں سے قریب ہوں جو خدائی صداقت کو اپنائے ہوئے ہیں۔ اور جو لوگ خدائی صداقت سے دور ہیں وہ بھی ان سے دور ہو جائیں ، خواہ وہ ان کے اپنے عزیز اور رشتہ دار کیوں نہ ہوں۔