Tazkirul Quran (Urdu) · The Hypocrites (Al-Munafiqun)

Tazkirul Quran, Qur’an 63:9–11

The Hypocrites (Al-Munafiqun)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

ہر آدمی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ آخرت کا مسئلہ ہے۔ مگر مال اور اولاد انسان کو اس سب سے بڑے مسئلے سے غافل کردیتے ہیں۔ انسان کو جاننا چاہیے کہ مال اور اولاد مقصد نہیں بلکہ ذریعہ ہیں۔ وہ اس لیے کسی کو دیے جاتے ہیں کہ وہ ان کو اللہ کے کام میں لگائے۔ وہ ان کو اپنی آخرت بنانے میں استعمال کرے مگر نادان آدمی ان کو بذات خود مقصود سمجھ لیتا ہے۔ ایسے لوگ جب اپنے آخری انجام کو پہنچیں گے تو وہاں ان کے لیے حسرت و افسوس کے سوا اور کچھ نہ ہوگا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page