Tazkirul Quran (Urdu) · Loss and Gain (Al-Taghabun)
Tazkirul Quran, Qur’an 64:1–4
Loss and Gain (Al-Taghabun)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
’’کائنات اللہ کی تسبیح کر رہی ہے‘‘کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے جس حقیقت کو قرآن میں کھولا ہے، کائنات سراپا اس کی تصدیق بنی ہوئی ہے، وہ زبان حال سے حمدوستائش کی حد تک اس کی تائید کر رہی ہے۔ اس دو طرفہ اعلان کے باوجود جو لوگ مومن نہ بنیں انہیں اس کے بعد تیسرے اعلان کا انتظار کرنا چاہیے جب کہ تمام لوگ خدا کے یہاں جمع کیے جائیں گے، تاکہ خود مالک کائنات کی زبان سے اپنے بارے میں آخری فیصلہ کو سنیں۔