Tazkirul Quran (Urdu) · Divorce (Al-Talaq)
Tazkirul Quran, Qur’an 65:8–11
Divorce (Al-Talaq)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
تاکہ اہل ایمان کو تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے آئے— اس موقع پر یہ بات عائلی قانون کے بارے میں ہے۔ قدیم زمانہ میں ساری دنیا میں توہمات کا غلبہ تھا۔ طرح طرح کے توہماتی عقائد نے مرد اور عورت کے تعلقات کو غیر فطری بنیادوں پر قائم کر رکھا تھا۔ قرآن نے ان توہمات کو ختم کیا اور دوبارہ مرد اور عورت کے تعلقات کو فطرت کی بنیاد پر قائم کیا۔ اس انتظام کے بعد بھی جو لوگ اصلاحی راستہ کو اختیار نہ کریں، ان کے لیے خدا کی دنیا میں گھاٹے کے سوا اور کچھ نہیں۔
’’عقل والو اللہ سے ڈرو’’ کا فقرہ بتاتا ہے کہ تقوی کا سرچشمہ عقل ہے۔ آدمی اپنے عقل و شعور کو کام میں لاکر ہی اس درجہ کو حاصل کرتا ہے جس کو شریعت میں تقوی کہا گیا ہے۔