Tazkirul Quran (Urdu) · Prohibition (Al-Tahrim)

Tazkirul Quran, Qur’an 66:9–10

Prohibition (Al-Tahrim)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

’’منافقین کے ساتھ جہاد کرو‘‘کا مطلب یہ ہے کہ منافقین کا سخت احتساب کرو۔ یہ ایک دائمی حکم ہے۔ معاشرہ کے بڑوں اور ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ معاشرہ کے افراد پر مستقل نظر رکھیں۔ اور جب بھی کوئی مسلمان غلط روش اختیار کرے تو اس کو روکنے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں جو ان کے امکان میں ہے۔

خدا کے یہاں آدمی کا صرف اپنا عمل کام آئے گا حتی کہ بزرگوں سے نسبت یا صالحین سے رشتہ داری بھی وہاں کسی کے کچھ کام آنے والی نہیں۔ حضرت نوح اور حضرت لوط خدا کے پیغمبر تھے۔ مگر ان کی بیویاں دشمنانِ حق سے بھی قلبی تعلق کا رشتہ قائم کیے ہوئے تھیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پیغمبر کی بیوی ہونے کے باوجود وہ دوزخ کی مستحق قرار پائیں۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page