Tazkirul Quran (Urdu) · The Kingdom (Al-Mulk)
Tazkirul Quran, Qur’an 67:5–11
The Kingdom (Al-Mulk)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
قرآن میں جگہ جگہ جہنم کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ یہ جہنم اگرچہ آج انسان کے لیے ناقابل مشاہدہ ہے۔ مگر وہ کائنات کی معنویت میں بالواسطہ طور پر نظر آتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر آخرت میں برے لوگوں کی پکڑ نہ ہونے والی ہو تو موجودہ کائنات کی ساری معنویت ناقابل توجیہ ہو کر رہ جائے گی۔