Tazkirul Quran (Urdu) · The Pen (Al-Qalam)

Tazkirul Quran, Qur’an 68:46–52

The Pen (Al-Qalam)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

مچھلی والے سے مراد حضرت یونس ہیں ۔ انھوں نے نینویٰ کے لوگوں کو خدا کے دین کی دعوت دی۔ مگر ان لوگوں کی طرف سے جلد مثبت رسپانس نہ ملنے کی وجہ سے وہ ان سے غصہ ہو گئے اور نینویٰ چھوڑ کر چلے گئے۔ خدا کو ان کی یہ روش پسند نہ آئی، اور وہ خدا کے حکم سے ایک بڑی مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے، جس کو سورہ الانبیاء،آیت 87 میں ظلمات کہا گیا ہے، یعنی شدید تاریکی۔ حضرت یونس اس تاریکی سے صرف اس وقت باہر آئے جب کہ انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ یہی معاملہ تمام اہل ایمان کا ہے۔ داعی اور مدعو کا رشتہ بے حد نازک رشتہ ہے۔ داعی کو یک طرفہ طور پر اپنے آپ کو حسن اخلاق کا پابند بنانا پڑتا ہے۔ مدعو بے دلیل باتیں کرے، وہ داعی کو حقیر سمجھے، وہ داعی پر جھوٹا الزام لگائے۔ وہ خواہ کچھ بھی کرے، داعی کو ہرحال میں اپنے آپ کو رد عمل کی نفسیات سے بچانا ہے۔ داعی کی کامیابی کا راز دو چیزوں میں چھپا ہوا ہے— مدعو کی زیادتیوں پر صبر اور مدعو سے کوئی مادی غرض نہ رکھنا۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page