Tazkirul Quran (Urdu) · Noah (Nuh)

Tazkirul Quran, Qur’an 71:26–28

Noah (Nuh)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

حضرت نوح کی دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے زمانہ میں بگاڑ اپنی آخری حد تک پہنچ چکا تھا۔ معاشرے کی کنڈیشننگ (conditioning) بہت زیادہ بڑھ چکی تھی ۔پورے معاشرے میں گمراہ عقائد و خیالات اس طرح چھا گئے تھے کہ جو بچہ اس معاشرہ میں پیدا ہو کر اٹھتا، وہ آخر کار قوم ہی کے مذہب کو اختیار کرتا تھا، یعنی گمراہی کی راہ پر چل پڑتا تھا ۔ جب معاشرہ اس درجہ کو پہنچ جائے تو اس کے بعد اس کے لیے اس کے سوا کچھ اور مقدر نہیں ہوتا کہ ’’طوفان نوح‘‘ کے ذریعہ اس کا خاتمہ کردیا جائے۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page