Tazkirul Quran (Urdu) · The Day of Resurrection (Al-Qiyamah)

Tazkirul Quran, Qur’an 75:31–40

The Day of Resurrection (Al-Qiyamah)

By Maulana Wahiduddin Khan

Commentary

اللہ کی تخلیقات میں اور زندگی کے تجربات میں رزقِ ربانی کے آئٹم ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔ انسان کا اصل کام یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو تمام قسم کے ڈسٹریکشن سے بچائے، تاکہ وہ خدائی نشانیوں (divine signs) سے مسلسل اپنے لیے ایمانی رزق حاصل کرتا رہے۔مثلاً انسان ابتداء ًاپنی ماں کی پیٹ میں ایک بوند کی مانند داخل ہوتا ہے۔ پھر وہ بڑھ کر علقہ (جونک) کی مانند ہوجاتا ہے۔ پھر مزید ترقی ہوتی ہے اور اس کے اعضاء اور نقوش بنتے ہیں ۔ پھر وہ مرد یا عورت بن کر باہر آتا ہے۔ یہ تمام حیرت ناک تصرفات انسان کی کوشش کے بغیر ہوتے ہیں ۔ پھر قدرت کا جو نظام روزانہ یہ عجائب ظہور میں لا رہا ہے اس کے لیے موجودہ دنیا کے بعد ایک اور دنیا بنا دینا کیا مشکل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سچائی کو ماننے میں جو چیز رکاوٹ بنتی ہے وہ لوگوں کی انانیت اور غیرسنجیدگی (insincerity)ہے، نہ کہ دلائل و قرائن کی کمی۔

‹ Previous passage Next passage › Open in the reader

Printed page