Tazkirul Quran, Qur’an 79:34–46
The Pluckers (Al-Nazi‘at)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار مکہ میں قریش کے سرداروں سے دعوتی گفتگو کررہے تھے۔ اتنے میں ایک نابینا مسلمان عبداللہ بن ام مکتوم وہاں آگئے۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ، عَلِّمْنِي مِمَّا عَلَّمَكَ اللهُ (تفسیر الطبری، جلد24، صفحہ103)۔ یعنی،اے اللہ کے رسول، اللہ نے جو کچھ آپ کو سکھایا ہے اس میں سے مجھے سکھائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے موقع پر ایک اندھے شخص کا آنا ناگوار گزرا۔ اس پر یہ آیتیں اتریں۔ ان آیات میں بظاہر خطاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر حقیقۃً اس واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اللہ کی نظر میں ان بڑوں کی کوئی قیمت نہیں جو دین سے پھرے ہوئے ہوں۔ اللہ کے نزدیک قیمتی انسان صرف وہ ہے جس کے اندر خشیت والی روح ہو، خواہ بظاہر وہ ایک اندھا آدمی دکھائی دیتا ہو۔