Tazkirul Quran, Qur’an 88:1–26
The Overwhelming Event (Al-Ghashiyah)
By Maulana Wahiduddin Khan
Commentary
انسان موجودہ دنیا میں جو نظام بناتا ہے، اور انسان کے باہر بقیہ کائنات میں جو نظام ہے، دونوں میں تقابل (comparison) کرکے دیکھا جائےتو معلوم ہوتا ہے دونوں دنیاؤں میں ایک بنیادی فرق ہے،جو خدا کی قدرت کا پتہ دیتی ہے۔ انسان کی دنیا میں کوششوں کے باوجود بہت سی ناپسندیدہ چیزیں پائی جاتی ہیں ۔ مثلاًانسانی صنعت کی ترقی اپنے ساتھ بہت سی ناپسندیدہ چیزیں لاتی ہے۔ فضائی آلودگی، بے روزگاری کا مسئلہ وغیرہ۔ مگر اسی دنیا میں بڑے پیمانے پر خدائی صنعت قائم ہے، اور وہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرتی۔ اسی حقیقت کو یہاں فرعون کے حوالے سے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’جنھوں نے ملکوں میں سرکشی کی ،پھر ان میں بہت فساد پھیلایا‘‘۔ دوسری طرف کائنات میں بڑے پیمانے پر خدا کا فطری نظام قائم ہے، مگر وہاں، قرآن کے الفاظ میں ، سب اپنے اپنے دائرہ میں تیر رہے ہیں (36:40)۔یعنی انسانی دنیا ناپسندیدہ واقعات سے بھری ہوئی ہے، مگر خدا کی قائم کردہ مادی دنیا برعکس طور پر اس قسم کےناپسندیدہ واقعات سے خالی ہے۔ خدا کی قائم کردہ مادی دنیا انتہائی صحت (accuracy) کے ساتھ قائم ہے۔ آدمی اس حقیقت پر غور کرے تو بے اختیار وہ پکار اٹھے فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحۡسَنُ ٱلۡخَٰلِقِينَ (23:14)۔ یعنی، پس بڑا ہی بابرکت ہے اﷲ، بہترین پیدا کرنے والا۔