احیارِ اسلام
Urdu book, p. 102
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کی کوئی امید نہیں کہ شرک دوبارہ ایک غالب فکر کی حیثیت سے دنیا میں ابھر سکے۔ تاہم موجودہ زمانہ میں دوبارہ یہ واقعہ ہوا کہ توحید نے غالب فکر کی حیثیت سے اپنا مقام کھودیا۔ آج ساری دنیا میں الحاد کو غالب فکر کی حیثیت حاصل ہے۔ بے خدا ذہن یا سیکولر طرز فکر آج دنیا کا غالب فکر ہے۔ اس کے مقابلہ میں توحید کا فکر عملاً دوسرے درجہ پر چلا گیا ہے۔ موجودہ زمانہ میں کرنے کا اصل کام یہی ہے کہ ملحدانہ طرز فکر کو مغلوب کیا جائے تاکہ توحید اپنا غلبہ کامقام دوبارہ حاصل کر سکے۔ اللہ تعالیٰ کو یقیناً معلوم تھا کہ آئندہ دور الحاد آنے والا ہے۔ اس لئے اس کی نصرت دوبارہ متحرک ہوئی۔ پچھلے ہزار سالہ عمل کے دوران اس نے دوبارہ ایسے حالات پیدا کرنے شروع کئے جو بالآخر دعوت توحید کے لئے معاون بن سکیں۔ یہ عمل اب اپنی تکمیل کے مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔ آج اگر چہ بظاہر الحاد کا فکری غلبہ ہے۔ مگر وہ حالات پوری طرح پیدا ہو چکے ہیں جن کو استعمال کرکے دوبارہ توحید کو فکری غلبہ کا مقام دیا جاسکے۔ پہلے مرحلہ میں غلبہ توحید کا کام دعوت کے بعد طاقت کے ذریعہ انجام پایا (قاتلوهم حتى لا تكون فتنة، البقرہ ۱۹۳، بل نقذف بالحق على الباطل فيدمغه فاذا هو زاهق، الانبیاء ۱۸) مگر دوسرے مرحلہ میں یہ کام تبیین و تبلیغ کے ذریعہ انجام پاتا ہے، جیسا کہ قرآن کے اشارہ سے معلوم ہوتا ہے: سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے دنیا میں بھی اور يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ ان کے اندر بھی، یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ یہ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (حم سجدہ ۵۳) (قرآن) بالکل حق ہے۔ کیا تیرے رب کا ہر یات پر شاہد ہونا کافی نہیں ذہنی انقلاب موجودہ زمانہ میں ایک زبردست ذہنی انقلاب آیا ہے۔ یہ انقلاب کیا ہے؟ اس کے لئے کوئی دوسرا موزوں لفظ نہ ہونے کی وجہ سے میں اس کو سائنسی انقلاب کہتا ہوں۔ جدید سائنسی انقلاب نے انسانی تاریخ میں پہلی بار ایسی فکری تبدیلیاں پیدا کی ہیں جو دعوت توحید کے عین موافق ہیں۔ ان کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو صرف قلمی و لسانی تبلیغ کے ذریعہ غلبہ توحید کا وہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے اس سے پہلے تلوار اٹھانی پڑی تھی۔ جدید سائنسی انقلاب در اصل صد راول کے اسلامی انقلاب کا ایک ضمنی حاصل (By-product) ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ ایسے اسباب پیدا کئے جنھوں نے تاریخ کے اندر اپنا عمل شروع کیا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader