Urdu book · عائشہ صدیقہ امت کی عظیم معلمہ

عمر نکاح کا مسئلہ

Urdu book, p. 41

By Maulana Wahiduddin Khan

اعتبار سے ہوتے ہیں ، نہ کہ کسی اور اعتبار سے ۔ چنانچہ کسی اور پیغمبر سے اس قسم کا نکاح ثابت نہیں ۔ موجودہ زمانہ میں علما نے مختلف انداز سے اس مسئلے کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مثال کے طور پر مولانا سید سلیمان ندوی اپنی کتاب میں اس موضوع پر کلام کرتے ہوئے لکھتے ہیں : حضرت عائشہ کا جب نکاح ہوا تھا تو وہ اس وقت چھ برس کی تھیں ۔ اس کم سنی کی شادی کا اصل منشا نبوت اور خلافت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی تھی ۔ ایک تو خود عرب کی گرم آب وہوا میں عورتوں کے غیر معمولی نشوونما کی طبعی صلاحیت ہے ، دوسرے عام طور پر بھی دیکھا گیا ہے کہ جس طرح ممتاز اشخاص کے دماغی اور ذہنی قویٰ میں ترقی کی غیر معمولی استعداد ہوتی ہے ، اسی طرح قد وقامت میں بھی بالیدگی کی خاص قابلیت ہوتی ہے ۔ اس کو انگریزی میں پری کانس کہتے ہیں ( سید سلیمان ندوی ، سیرت عائشہ ، مطبوعہ دار المصنفین ، اعظم گڑھ ، صفحہ 24) ۔ سید سلیمان ندوی کی کتاب میں اس لفظ کو پری کانس لکھا گیا ہے ۔ کتاب میں اس کی انگریزی اسپیلنگ درج نہیں۔ میرے خیال کے مطابق ، غالباً مصنف کی مراد جس انگریزی لفظ سے ہے وہ پری کانس نہیں ہے بلکہ وہ (precocious) ہے ۔ پری کانس کا مطلب انگریزی زبان میں قبل از وقت نشوونما ہے : Precocious: Ripe before the proper or natural time, premature, developed or matured earlier than usual (Webster) (of a child) having developed particular abilities and ways of behaving at a much younger age than usual, sexually precocious. (Oxford)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page