Urdu book · آخرت کا سفر

بریک ان ہسٹری

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

ذریعے اس کا تشخص قائم ہوتا ہے، اس کے ذریعے وہ اپنے آپ کو جانتا ہے اور اس کے ذریعے دوسرے لوگ اس کو پہچانتے ہیں۔ یہ معاملہ ہر عورت اور ہر مرد کے ساتھ پیش آتا ہے۔ ہر ایک مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنی ایک تاریخ بناتا ہے جس کے اوپر وہ کھڑا ہوتا ہے۔ لیکن کوئی بھی شخص لمبی مدت تک اپنی اِس تاریخ میں جینے کا موقع نہیں پاتا۔ سو سال کے اندر ہی اچانک وہ لمحہ آجاتا ہے جس کو موت کہتے ہیں۔ موت ایک ناقابلِ ردِفیصلے کے طور پر ہر شخص کے اوپر آتی ہے اور اچانک قبل ازموت مرحلۂ حیات سے جدا کر کے اُس کو بعد ازموت مرحلۂ حیات میں پہنچادیتی ہے۔ موت کو اِس اعتبار سے شکستِ تاریخ کا معاملہ کہا جاسکتا ہے۔ شکستِ تاریخ کا یہ واقعہ ہر عورت اور ہر مرد کے ساتھ پیش آتا ہے۔ ہر عورت اور مرد کا یہ معاملہ ہے کہ وہ اپنی ساری طاقت خرچ کر کے اپنی امیدوں اور اپنی تمناؤں کی ایک دنیا بناتے ہیں۔ ہر انسان اپنی بنائی ہوئی اِس دنیا میں جی رہا ہوتا ہے کہ اچانک اس کے لیے موت کا وقت آجاتا ہے۔ وہ مجبور ہوتا ہے کہ وہ اپنی اِس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page