Urdu book · آخرت کا سفر

بریک ان ہسٹری

Urdu book, p. 14

By Maulana Wahiduddin Khan

سے پروموشن (promotion) کا حق باقی نہ رہے گا: A break in service is any separation from employment status. یہ اصول زیادہ بڑے پیمانے پر ہر عورت اور مرد پر منطبق ہوتا ہے۔ اس دوسرے عمومی اصول کو شکست تاریخ (break in history) کہا جا سکتا ہے، یعنی تاریخ کا ختم ہو جانا۔ کسی آدمی نے اپنے عمل سے اپنی جو تاریخ بنائی ہے، اس کا اچانک مٹ جانا اور انسان کا اپنے بے تاریخ دور کی طرف لوٹ جانا۔ اس دنیا میں ہر آدمی اپنی بنائی ہوئی تاریخ کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے۔ ایک انسان یہاں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ دھیرے دھیرے بڑا ہوتا ہے۔ اس کو مختلف قسم کے مواقع ملتے ہیں جن کو استعمال کر کے وہ اپنی ایک تاریخ بناتا ہے۔ گھر اور جائداد اور خاندان اور حلقہ اور شہرت اور اقتدار اور مال اور اسباب، وغیرہ۔ اس قسم کی چیزیں اس کے گرد اکٹھا ہو جاتی ہیں۔ اس طرح اس کی اپنی بنائی ہوئی ایک تاریخ ہوتی ہے جس کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page