Urdu book · آخرت کا سفر

تعمیر دنیا، تیاری آخرت

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

تعمیر دنیا، تیاری آخرت موجودہ زمانے میں لوگوں کو دیکھیے تو ہر عورت اور ہر مرد مشغول (busy) نظر آئیں گے۔ لوگوں کی یہ مشغولیت اتنی زیادہ ہے کہ کسی کے پاس کوئی اور بات سننے کے لیے فرصت نہیں۔ لوگوں کے پاس اپنے وقت اور اپنے پیسے کا ایک ہی استعمال ہے، یہ کہ وہ اپنے وقت اور اپنے پیسے کو اپنی مطلوب منزل تک پہنچنے کے لیے پوری طرح لگا دیں۔ لوگوں کی یہ مشغولیت کس کام کے لیے ہے، وہ کام صرف ایک ہے ۔ اپنی دنیا کی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانا، اپنے دنیوی مستقبل کی تعمیر کرنا۔ لیکن موت اس نظریہ حیات کی تردید ہے۔ ہر آدمی کا آخری انجام یہ ہے کہ وہ بہت جلد مر جاتا ہے۔ وہ اپنی بنائی ہوئی دنیا کو مکمل طور پر چھوڑ دیتا ہے۔ اب وہ تنہا ایک ایسے عالم کی طرف چلا جاتا ہے، جہاں کے لیے اس کے پاس کچھ نہیں ہوتا۔ ہر عورت اور ہر مرد کا یہ حال ہے کہ پیدا ہونے کے بعد جب وہ موجودہ دنیا میں آتے ہیں تو وہ بھی اُسی طرح دنیوی اصطلاحوں میں سوچنے لگتے ہیں، جس طرح اُن کے آس پاس کے لوگ سوچ رہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page