Urdu book · آخرت کا سفر

تعمیر دنیا، تیاری آخرت

Urdu book, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں ۔ وہ بھی اُنہیں مادی کاموں میں مشغول ہوجاتے ہیں جن میں اُن سے پہلے کے لوگ مشغول چلے آرہے تھے ۔ اسی صورتِ حال کا یہ نتیجہ ہے کہ مادی سوچ تاریخی تسلسل کا حصہ بن گئی ہے ۔ مادی سوچ اس طرح کلچرل روایت میں شامل ہو گئی ہے کہ اس سے الگ ہو کر سوچنا بظاہر کسی عورت یا مرد کے لیے ممکن نہیں ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کا اصل امتحان ہے ۔ انسان کو حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ کرنا ہے کہ وہ اس تاریخی تسلسل سے باہر آ کر سوچے ۔ وہ روایتی کلچر سے الگ ہو کر حقیقت کی بنیاد پر اپنی رائے بنائے ۔ جو لوگ ایسا کریں ، وہ فوراً یہ دریافت کر لیں گے کہ اصل معاملہ تعمیر دنیا کا نہیں ، بلکہ اصل معاملہ تیاری آخرت کا معاملہ ہے ۔ ہر عورت اور مرد کا اصل کام یہ ہے کہ وہ موت سے پہلے کے مرحلہ حیات میں ، موت کے بعد کے مرحلہ حیات کی تیاری کرے ۔ وہ اپنے آپ کو اس قابل بنائے کہ وہ موت کے بعد آنے والے ابدی دورِ حیات میں کامیاب انسان قرار پاسکے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page