سائنس کا کاروبار
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
جیسا کہ معلوم ہے، انسان کے جسم میں مختلف قسم کے نظام ہیں جو اس کی زندگی کے لیے ضروری ہیں۔ اسی طرح انسان کے اندر ایک وہ نظام ہے جس کو نظام تنفس (respiratory system) کہا جاتا ہے۔ یہ نظام انسانی زندگی کے لیے لازمی طور پر ضروری ہے۔ یہ نظام جب تک کام کر رہا ہے، انسان زندہ ہے۔ یہ نظام اپنا کام نہ کرے تو انسان چند منٹ کے اندر مر جائے گا۔ کسی آدمی پر جب موت آتی ہے تو آخر وقت میں اس کی سانس اکھڑ جاتی ہے۔ اس حالت کو غغرغہ کہا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ انسان کا نظام تنفس معتدل حالت میں اپنا کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ اُس وقت انسان کے گلے سے عجیب قسم کی آواز آنے لگتی ہے۔ چند منٹ تک یہ آواز آتی ہے، اس کے بعد انسان پر وہ حالت طاری ہو جاتی ہے جس کو موت کہا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دوسرے کی موت خود اپنی موت کی یاد دہانی ہے۔ ہر موت زندہ لوگوں کو بتاتی ہے کہ جس طرح مرنے والا مر گیا، اُسی طرح زندہ رہنے والا بھی مرے گا۔ ہر موت یاد دلاتی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader