پہلی زندگی ، دوسری زندگی
Urdu book, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
کے طور پر پیدا کیا گیا ، پھر اس کے عرصۂ حیات (life span) کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا ــــــــ قبل از موت حصہ، اور بعد از موت حصہ۔ قبل از موت عرصۂ حیات تیاری کی جگہ ہے اور بعد از موت عرصۂ حیات تیاری کے مطابق ، اپنا مستقل انجام پانے کی جگہ۔ اس تخلیقی پلان کے مطابق ، آدمی کو چاہیے کہ وہ موت سے پہلے کی زندگی کو تیاری کا دور (preparatory period) سمجھے اور اس کو کامل طور پر تیاری میں گزارے۔ کیوں کہ موت کے بعد زندگی کا جو دور آدمی کے سامنے آئے گا ، اُس میں عمل کرنا نہ ہوگا ، بلکہ اُس میں صرف اپنے عمل کا انجام پانا ہوگا۔ موت کا واقعہ دراصل، زندگی کا پیغام ہے۔ موت کا پیغام یہ ہے کہ جو کرنا ہے ، اُس کو آج کے دن کرلو۔ کیوں کہ کل کے دن کرنے کا وقت باقی نہیں رہے گا۔ پہلی زندگی ، دوسری زندگی انسان جب پیدا ہو کر موجودہ دنیا میں آتا ہے تو یہ اس کی پہلی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader