Urdu book · آخرت کا سفر

پہلی زندگی ، دوسری زندگی

Urdu book, p. 3

By Maulana Wahiduddin Khan

زندگی ہوتی ہے۔ یہاں اُس کی طلب کے بغیر اس کے لیے سب کچھ موجود ہوتا ہے۔ یہاں وہ پاتا ہے کہ پیدا ہوتے ہی اس کو ایک پر محبت خاندان مل گیا۔ اُس کو ایک ایسی دنیا مل گئی جو انتہائی حد تک اس کے لیے ایک موافق دنیا تھی۔ اس کو ایک مکمل قسم کا لائف سپورٹ سسٹم (life support system) حاصل ہو گیا جس کے بغیر اس کے لیے زندگی ممکن نہ ہوتی۔ یہ ساری چیزیں اُس کو یک طرفہ طور پر حاصل ہوتی ہیں۔ خواہ وہ اُس کو شعوری طور پر محسوس کرے، یا وہ اس کو شعوری طور پر محسوس نہ کرے ۔ اس طرح ایک محدود مدت گزارنے کے بعد آدمی مرجاتا ہے۔ موت کا یہ واقعہ اس کے لیے ایک نئے سفر کا معاملہ ہوتا ہے۔ موت کے بعد آدمی ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتا ہے، جہاں دوبارہ وہ اکیلا ہوتا ہے۔ اب بھی وہ پہلے کی طرح ایک زندہ اور حسّاس وجود ہوتا ہے، لیکن پچھلی دنیا میں ملی ہوئی تمام چیزیں اُس سے ہمیشہ کے لئے چھوٹ جاتی ہیں۔ اب وہ پھر اس کا محتاج ہوتا ہے کہ دوبارہ اس کو تمام چیزیں از سرِ نو حاصل ہوجائیں، تا کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page