Urdu book · آخرت کا سفر

آخرت کا سفر

Urdu book, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

کے بارے میں سوچے ۔ وہ اپنی زندگی کی مستقبل رُخی پلانگ (future-oriented planning) کرے، تاکہ آنے والے دن وہ اُس انجام سے بچ سکے جس کو بائبل میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے— وہاں ان کے لئے ابد تک رونا اور دانت پیسنا ہوگا: There will be wailing and gnashing of teeth. (Matthew 13: 42) موت کی خبر ایک شخص کی عمر 75 سال ہوگئی ۔ ابتدائی عمر میں اس کی صحت اچھی تھی ۔ اب اُس کو بیماریاں لگ گئیں ۔ یہ بیماری اس کے لیے موت کی خبر تھی ۔ لیکن اس نے بیماری کو صرف علاج کا معاملہ سمجھا۔ اس نے مختلف ڈاکٹروں اور اسپتالوں سے رجوع کیا۔ جب اس کا ذاتی سرمایہ ختم ہو گیا تو اس نے قرض لے کر اپنا مہنگا علاج شروع کر دیا، لیکن اس کو دوبارہ صحت حاصل نہ ہوسکی ۔ چند سال بیمار رہ کر وہ مر گیا— یہ ایک انسان کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہی تقریباً تمام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page