Urdu book · آخرت کا سفر

موت کے بعد کی دنیا

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

کو یہاں پوری طرح حاصل ہیں۔ مثلاً گھر، فرنیچر، سواری، ٹیلی فون، بینک بیلنس، وغیرہ۔ پھر میں نے سوچا کہ یہ سب کچھ موت سے پہلے کے مرحلہ حیات میں ہے۔ موت کے بعد کے مرحلۂ حیات میں آدمی اپنے آپ کو ایک ایسے ابدی صحرا میں پائے گا، جہاں کوئی بھی چیز اس کے لیے موجود نہ ہوگی۔ اچانک وہ اپنے آپ کو کامل طور پر محرومی کی حالت میں پائے گا۔ آدمی اگر اس آنے والے دن کو حقیقی طور پر یاد کرے تو وہ تڑپ اٹھے گا۔ اس کی آنکھوں میں درد کے آنسو آ جائیں گے۔ وہ کہے گا کہ — وہ دن میرے لئے کتنے تاریک دن ہوں گے، اور وہ راتیں میرے لئے کتنی بڑی مصیبت بن جائیں گی۔ آج کے حالات میں آدمی کو سب کچھ ملا ہوا ہے، مگر کل کے حالات میں اُس سے سب کچھ چھن چکا ہوگا۔ یہی انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد کو چاہئے کہ وہ آج سے زیادہ، کل

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page