آخرت کا سفر
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
وہ عافیت اور سکون کی زندگی گزار سکے۔ انسان کو پہلی زندگی کا تجربہ اس لیے کرایا جاتا ہے کہ اُس کے دل سے یہ دعا نکلے خدایا، تو نے جس طرح پہلی زندگی میں میری ضرورت کی تمام چیزیں کسی استحقاق کے بغیر مجھے دے دی تھیں، اُسی طرح دوسری زندگی میں بھی تو مجھے میری ضرورت کی تمام چیزیں مزید اضافے کے ساتھ دے دے۔ پہلی زندگی میں میں نے تیرے عطیات کا جو ابتدائی تجربہ کیا تھا، دوسری زندگی میں تو اُس کو انتہائی صورت میں میرے لیے مقدر کر دے۔ پہلی زندگی میں تو نے جو کچھ مجھے دیا، وہ بھی غیر مستحق ہونے کے باوجود مجھے دیا تھا، دوسری زندگی میں بھی تو غیر مستحق ہونے کے باوجود تمام چیزیں مجھ کو عطا کر دے۔ پہلی زندگی میرے لیے تیری نعمتوں کا آغاز تھا، دوسری زندگی میں تو میرے لیے ان نعمتوں کا اتمام فرما دے۔ موت کے بعد موت ہر انسان کے لیے ایک غیر مطلوب واقعہ ہے۔ آدمی لمبی مدت تک جینا چاہتا ہے، مگر وہ اچانک ایک دن مر جاتا ہے۔ ایسا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader