Urdu book · آخرت کا سفر

موت کے بعد

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

کی شخصیت (personality) کے تمام چھوٹے اور بڑے پہلو موجود ہیں۔ مگر عجیب بات ہے کہ ڈی این اے انسانی شخصیت کے صرف ایک پہلو کے اندراج سے خالی ہے۔ کسی انسان کے ڈی این اے کا مطالعہ کر کے، اس کے بارے میں ہر بات کو معلوم کیا جاسکتا ہے، مگر صرف ایک بات کو معلوم کرنا ممکن نہیں، اور وہ یہ کہ کسی انسان کی موت کب واقع ہوگی۔ یہ فطرت کی طرف سے اس بات کا اعلان ہے کہ انسان اپنی حیثیت کے اعتبار سے ایک نہ مرنے والی مخلوق ہے۔ انسان کے لیے مسلسل زندگی ہے، حقیقی معنوں میں اس کی شخصیت پر موت وارد ہونے والی نہیں۔ اب یہاں انسانی شخصیت کے ایک اور پہلو کو شامل کر لیجیے، وہ یہ کہ تمام ذی حیات چیزوں میں صرف انسان ہے جو کل (tomorrow) کا تصور رکھتا ہے۔ تمام حیوانات صرف آج (today) میں جیتے ہیں، کسی حیوان کا کوئی کل نہیں۔ اپنے محدود شعور کے اعتبار سے حیوانات میں سے ہرایک کا معاملہ یہ ہے کہ وہ آج میں پیدا ہوۓ ا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page