موت کے بعد
Urdu book, p. 7
By Maulana Wahiduddin Khan
ور آج ہی میں ان کا خاتمہ ہو گیا۔ مگر انسان استثنائی طور پر ایک ایسی مخلوق ہے جو کل (tomorrow) کا تصور رکھتا ہے۔ اس معاملے میں درست رائے قائم کرنے کے لیے ایک پہلو کو شامل کرنا ضروری ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے، ہر آدمی جو اس دنیا میں پیدا ہوتا ہے، وہ ان گنت تمناؤں (ambitions) کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ مگر اسی کے ساتھ دوسری حقیقت یہ ہے کہ ہر آدمی اس طرح مر جاتا ہے کہ اس کی تمنائئیں پوری نہیں ہوتیں ۔ اس اعتبار سے، ہر آدمی نامکمل تمناؤں (unfulfilled desires) کا کیس ہے۔ کائنات کے عام نظام کو دیکھیے تو یہ واقعہ بالکل بے جوڑ ہے۔ اس وسیع کائنات میں صرف انسان ہے جو اس مسئلے سے دوچار ہے، انسان کے سوا کوئی بھی دوسری مخلوق اس مسئلے سے دوچار نہیں۔ یہ صورتِ حال بتا رہی ہے کہ اس مسئلے کا جواب ہونا چاہیے۔ انسان کی تمناؤں کو اُسی طرح فل فل مینٹ ملنا چاہیے جس طرح دوسری مخلوقات کو ملا ہوا ہے ۔ یہ صورتِ حال بتاتی ہے کہ موجودہ دنیا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader