Urdu book · اسلام

جدید امکانات

Urdu book, p. 171

By Maulana Wahiduddin Khan

اب تک یہ معاملہ دنیا کی بہت کم توجہ اپنی طرف مائل کر سکا ہے۔ مگر اسلام کی قوت کی وجہ سے یہ بالا آخراہمیت حاصل کرے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا محمدﷺ کی زندگی اور تعلیمات میں سیکھنے کے قابل کچھ اصول ہیں جو مستقبل کی دنیا کو واحد اخلاقی نظام عطا کر سکیں۔ دنیا کو ابھی تک اس سوال کا آخری جواب نہیں دیا گیا ہے۔ مسلمانوں نے محمدﷺ کے بارے میں اپنے دعوے کی تائید میں اب تک جو کچھ کہا ہے ۔ وہ اس سلسلے میں بس ایک ابتدائی بیان کی حیثیت رکھتا ہے اور بہت کم غیر مسلم اس سے مطمئن ہو سکے ہیں تا ہم یہ موضوع ابھی کھلا ہوا ہے۔ دنیا کا رد عمل محمدﷺ کے بارے میں کیا ہوتا ہے یہ کسی حد تک اس پر منحصر ہے کہ آج کے مسلمان اس کے لئے کیا کرتے ہیں۔ انھیں اب بھی یہ موقع حاصل ہے کہ بقیہ دنیا کے سامنے اپنے مقدمہ کو زیادہ بہتر اور مکمل طور پر پیش کریں۔ کیا مسلمان یہ دکھا سکیں گے کہ ایک متحدہ دنیا کی اخلاقیات کے لئے محمد ﷺکی زندگی ایک آئیڈیل انسان کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر مسلمان اپنے مقدمہ کو بہتر طور پر پیش کر سکیں تو عیسائیوں میں وہ ایسے لوگ پائیں گے جو اس کو سننے کے لئے تیار ہیں۔ Montgomery Watt, Muhammad as a Model for Universal Ma y.prco

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page