Urdu book · الربَّانِيَّةُ

اسلامی زندگی

Urdu book, p. 141

By Maulana Wahiduddin Khan

تصدیق ، اعتراف مطلوب انسانی شخصیت کے دو درجے ہیں۔ ایک تصدیق کا درجہ ، اور دوسرا اعتراف کا درجہ۔ ان دونوں قسم کی شخصیتوں کے دو معیاری نمونے (Models) اللہ تعالیٰ نے تاریخ میں قائم کر دیے ہیں۔ ایک ، ابوبکر بن ابی قحافہ کا نمونہ ، اور دوسرا ، عمر بن الخطاب کا نمونہ۔ ابن اسحاق کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جس شخص کو بھی اسلام کی طرف بلایا ، اس کے لیے اس میں کچھ نہ کچھ تاخیر اور سوچ اور تردد ہوا ، سوا ابوبکر بن ابی قحافہ کے۔ جب میں نے ان کے سامنے اس کا ذکر کیا تو انھوں نے اس کو قبول کرنے میں کچھ بھی لیس و پیش نہ کیا (ما دعوت احداً الى الاسلام الا كانت فيه عنده كبوة ونظر و تردد الا ما كان من ابي بكر بن ابی قحافة ما حكم عنه حين ذكرته له وما تردد فيه ، سيرة ابن هشام، الجزئر الاول، صفحہ (۴۰۸ عمر بن الخطاب کے اسلام کا معاملہ اس سے مختلف صورت میں پیش آیا۔ ان کے قبول اسلام کا قصه تفصیل کے ساتھ سیرت کی کتابوں میں آیا ہے۔ خلاصہ یہ کہ وہ اپنے گھر سے اسلام کو قتل کرنے کے ارادہ سے نکلے اور جب اسلام (قرآن) کو سننا تو خود قتل ہو گئے۔ انھوں نے اپنی بہن اور اپنے بہنوئی کو اس لیے مارا کہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ جب بہن کے جسم سے خون بہنے لگا تو اس کو دیکھ کر ان کا غصہ ٹھنڈا پڑ گیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے قرآن دکھاؤ۔ اس کے بعد انھوں نے سورہ طٰہٰ پڑھی۔ اس کو پڑھتے ہی ان کے اندر اعتراف کی نفسیات جاگ اٹھی۔ ان کی زبان سے نکلا : ما احسن هذا الكلام واكرمه (سيرة ابن هشام، الجزئر الاول، صفحه ، ۴۶) ایک انسان وہ ہے جو پوری طرح فطرت خداوندی پر قائم ہے۔ اس کے سامنے سچائی آتی ہے تو اس کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ عین اس کی فطرت کے مطابق ہے۔ وہ فوراً اس کو قبول کر لیتا ہے۔ دوسرا انسان وہ ہے جس کی فطرت پر ماحول کے اثر سے کچھ پردے پڑ گئے ۔ تاہم اس کا انسانی جو ہر بدستور پوری طرح زندہ ہے۔ وہ ابتداً شبہ اور تردد کا شکار ہوتا ہے۔ مگر جب دلائل سے بات واضح ہو جاتی ہے تو اس کے بعد وہ حق کے آگے ڈھیر پڑتا ہے۔ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو دل و جان سے قبول کر لیتا ہے۔ پہلے کردار کا مثالی نمونہ ابو بکر صدیق ہیں اور دوسرے کردار کا مثالی نمونہ عمر فاروق۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page