خدا سب کچھ
Urdu book, p. 13
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا سب کچھ ممتاز ریاضی داں سر مائیکل فرانس اتیا (2019-1929) حال میں بمبئی آئے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ خدا ایک ریاضی داں ہے۔ خدا کو ریاضی داں قرار دینے کا نظریہ نیا نہیں ہے۔ تقریباً 50 سال پہلے سرجیمس جینس (1946-1877) نے کہا تھا کہ کائنات ایک ریاضی داں کا عمل ہے۔ اس سے بھی صدیوں پہلے فیثا غورث (570BC-495BC) نے کہا تھا کہ تمام چیزیں دراصل گنتیاں ہیں۔ پکا سو کے نزدیک خدا ایک آرٹسٹ ہے۔ اس نے کہا خدا فی الواقع دوسرا آرٹسٹ ہے۔ اس نے زرافہ ایجاد کیا۔ اس نے ہاتھی بنایا۔ اس نے بلی بنائی۔ آئن سٹائن (1955-1879) نے کہا تھا کہ خدا لطیف ہے اور اگر چہ وہ کسی کا بُرا چاہنے والا نہیں مگر وہ بہت ہوشیار ہے: The distinguished mathematician, Sir Michael Francis Atiyah, who was recently in Bombay, said that "God was a mathematician." The idea of God being a mathematician is not new. About 50 years ago, Sir James Jeans suggested that the universe was the handiwork of a mathematician. And centuries before him, Pythagoras said, "All things are numbers." To Picasso, God was an artist. "God is really another artist," he said. "He invented the giraffe, the elephant, and the cat." Einstein has said that the Lord is subtle and, though not malicious, very clever. جو شخص بھی کائنات کو زیادہ گہری نظر سے دیکھتا ہے اس کو ایک چیز کا یقینی احساس ہوتا ہے ۔ یہاں کوئی اور ہے جو سب سے بڑا ہے اور خود اس کی اپنی ذات سے بھی۔ ریاضی داں کو کائنات میں ایسی اونچی ریاضی نظر آتی ہے جہاں اس کو اپنی ریاضی بھول جاتی ہے۔ وہ پکار اٹھتا ہے کہ خدا بہت بڑا ریاضی داں ہے۔ ایک آرٹسٹ جب کائنات کو اپنی نظر سے دیکھتا ہے تو یہاں اس کو اتنا اعلیٰ آرٹ نظر آتا ہے کہ اس کا اپنا آرٹ اس کی نگاہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader