اللہ اکبر
Urdu book, p. 188
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے۔ زمین پر فی الواقع یہ صورت پائی جاتی ہے کہ آدمی اس کے اوپر مذکورہ کرتہ با آزادی کی طرف لٹکے ہوئے ہیں۔ ہندوستان والوں کے لیے امریکا کے لوگ اس طرح ہیں کہ زمین کی سطح پر ان کا پاؤں ہے اور ان کا سرزمین کے نیچے لٹک رہا ہے اسی طرح امریکا والوں کے لیے ہندوستان کے لوگ سر نیچے اور پاؤں اوپر کیے ہوئے زمین پر چل پھر رہے ہیں۔ خدا سے ڈرو آج کوئی بستی ایسی نہیں ہے جہاں ایک آدمی دوسرے آدمی کو ستا نہ رہا ہو۔ جہاں ایک آدمی دوسرے آدمی کو اپنے ظلم کا نشانہ نہ بنائے ہوئے ہو۔ مگر لوگ کس آدمی کو ستاتے ہیں۔ اس آدمی کو جو ان کی نظر میں کمزور ہو۔ جو دادا گیری کرنا نہ جانتا ہو، جس نے اپنے آگے پیچھے ساتھیوں کی فوج نہ جمع کر رکھی ہو، جو پولیس اور کچہر ی سے دور رہنا چاہتا ہو، لوگ بے زوروں کے لیے بہادر ہیں اور جو شخص لوگوں کو زور آور دکھائی دیتا ہو اس کے لیے کوئی بہادر نہیں۔ مگر یہ اندھے پن کی آنکھ سے دیکھنا ہے۔ اگر ان کے پاس دیکھنے والی آنکھ ہو تو وہ سب سے زیادہ اس سے ڈریں جس کو وہ بے زور سمجھتے ہیں۔ کیونکہ جو شخص بے زور ہے اس کے پیچھے خدا کھڑا ہوا ہے۔ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آزمائش کے منصوبہ کے تحت ہو رہا ہے۔ خدا کو جانچ کر ہر شخص کے بارے میں جاننا ہے کہ ان میں سے کون ہے جو اللہ سے ڈرنے والا ہے اور وہ کون ہے جو اللہ سے بے خوف ہے۔ اس کی جانچ کیسے ہو۔ اس کی جانچ ان شخاص کی سطح پر نہیں ہوسکتی جو اپنی زور آوری کی وجہ سے لوگوں کو مرعوب کیے رہتے ہیں، جن کی طاقت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader