Urdu book · اللہ اکبر

کائنات بیان دے گی

Urdu book, p. 190

By Maulana Wahiduddin Khan

کے ساتھ بنایا ہے۔ اس کی ہر چیز بے حد نازک اور لطیف ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کائنات ایک انتہائی بامعنی کارخانہ ہے۔ وہ کسی ایسی چیز کو قبول نہیں کرتی جو اس کے مزاج کے خلاف ہو، جو اس کی تخلیقی اسکیم کے مطابق نہ ہو۔ مگر کائنات کے سب سے زیادہ سر سبز اور قیمتی حصہ پر انسان ہر وقت ظلم فساد جاری کیے ہوئے ہے۔ حق کے نام پر حق کو قتل کیا جا رہا ہے اور کائنات اپنی تمام معنویت کے باوجود خاموش کھڑی ہوئی ہے۔ وہ زمین پر سب کچھ ہوتے دیکھتی ہے مگر اس کے بارے میں اپنا کوئی بیان نہیں دیتی۔ اس کی وجہ یہ ہے اس کے خدا نے ایک مقرر مدت تک کے لیے اس کو روک رکھا ہے۔ جب یہ مدت ختم ہوگی تو اچانک وہ بول پڑے گی۔ اس وقت وہ سب کچھ کہہ ڈالے گی جس کو آج وہ دیکھتی ہے مگر نہیں کہتی۔ آدمی اپنے اقتدار کی سیاست چلاتਾ ہے اور اس کو خدا کی سیاست کا نام دیتا ہے۔ وہ مکمل اصلاح کے نفاذ کا نعرہ لگاتا ہے اور جب آزمایا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ جزئی اصلاح پر بھی قائم نہیں۔ وہ اپنے پڑوسی کو سستا ہے اور دور کے ظالم کے خلاف جھنڈالے کر کھڑا ہوتا ہے۔ وہ اپنی انا کی پرستش میں لگا ہوتا ہے اور دوسرے کی انسانیت اور تعصب کا اعلان کرنے کے لیے اسٹیج سجاتا ہے۔ وہ مفاد پرستی اور استحصال میں غرق ہوتا ہے اور انصاف اور انسانیت کے عنوان پر تقریریں کرتا ہے۔ وہ ضد اور نفرت اور انتقام کے تحت کارروائی کرتا ہے اور زبان سے یہ ظاہر کرتا ہے وہ صرف حق کے لیے ایسا کر رہا ہے۔ وہ اپنے بدترین شیطانی کاموں کو بیان کرنے کے لیے بھی نہایت خوب صورت الفاظ پالیتا ہے۔ یہ سب کچھ انسانی دنیا میں ہورہا ہے اور کائنات اپنی تمام نفاست اور لطافت کے باوجود چپ رہتی ہے۔ وہ سچ کو سچ نہیں کہتی اور جھوٹ ہونے کا اعلان نہیں کرتی۔ کیا کائنات کے اندر تضاد ہے، کیا یہ ایک گونگی کائنات ہے۔ جس کائنات کے پاس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page