اللہ اکبر
Urdu book, p. 205
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ دنیا امتحان کی دنیا ہے۔ یہاں آدمی کو موقع ہے کہ وہ اپنی حقیقت کو چھپا لے۔ مگر قیامت ہر آدمی کو برہنہ کر دے گی۔ اس وقت بہت سے خدا پرست غیر خدا پرستوں کی صف میں نظر آئیں گے، بہت سے حق کو ماننے والے حق کو نہ ماننے کے مجرم قرار دیے جائیں گے۔ بہت سے لوگ جو جننت کا الاٹمنٹ لیے ہوئے ہیں وہ اپنے کو جہنم کے دروازے پر کھڑا ہو اپائیں گے۔ انسان کتنا زیادہ بے ڈر بنا ہوا ہے، حالانکہ کتنا زیادہ ڈر کا لمحہ اس کے لیے آنے والا ہے عجیب یادگار مسز اندرا گاندھی (1984-1917) پہلی بار 1966 میں ہندوستان کی وزیراعظم بنیں۔ اس وقت ان کی سرکاری رہائش گاہ کے لیے یہ انتظام کیا گیا کہ صفدر جنگ روڈ (نئی دہلی) کے دو مکانات کو ملا کر ایک بڑا مکان بنایا گیا۔ یہ وزیراعظم اندرا گاندھی کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔ اس رہائش گاہ میں اور اس کے آس پاس بہت دور تک وزیراعظم کی حفاظت کے لیے انتہائی غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ مگر 31 اکتوبر 1984 کو مسز گاندھی کا خاتمہ سادہ طور پر اس طرح ہوا کہ مسز گاندھی کے حفاظتی دستے کے دو آدمیوں (بئین سنگھ اور ستونت سنگھ) نے انہیں اسی ہتھیار کا نشانہ بنا کر ختم کر دیا جو وزیراعظم کی جان کی حفاظت کے لیے انہیں خصوصی طور پر مہیا کیے گئے تھے۔ صفدر جنگ روڈ کے اس مکان کو اب مسز اندرا گاندھی کی یادگار میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کے منصوبہ کو بتاتے ہوئے اخباری رپورٹ (ٹائمس آف انڈیا، 10 نومبر 1984) میں یہ الفاظ درج تھے: ....that the house should be maintained as a place where people

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader