اللہ اکبر
Urdu book, p. 39
By Maulana Wahiduddin Khan
شرمیلا بھٹا چاریہ (39) سے شادی کرلی۔ شادی کی یہ رسم ہرے کرشنا موومنٹ کے آسٹریلیا کے ایک مرکز میں انجام پائی۔ ٹائمس آف انڈیا ( یکم جنوری 1985ء) کی ایک تصویر میں مسٹر فورڈ سادھوں جیسے بغیر سلے ہوئے کپڑے میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ اے پی کے نامہ نگار نے اس سلسلہ میں جو رپورٹ دی ہے اس کا ایک حصہ یہ ہے: Mr. Alfred Ford said he was only a Ford by name. "I'm not a car. I'm a spiritual soul, just like anyone else," he said. مسٹر فورڈ نے کہا کہ وہ بس نام کے اعتبار سے فورڈ ہیں۔ "میں ایک کار نہیں ہوں۔ میں ایک روحانی وجود ہوں ویسے ہی جیسے کہ کوئی دوسرا شخص (ہندوستان ٹائمس، 28 دسمبر 1984ء)۔ کسی آدمی کو دولت اور اقتدار کی خواہ کتنی ہی بڑی مقدار حاصل ہو جائے، وہ اس کی ہستی کا جزء نہیں بنتی۔ سازوسامان کے ہجوم میں وہ اپنے آپ کو اکیلا اور بے سہارا محسوس کرتا ہے۔ اس کے باوجود وہ کسی ایسی چیز کی تلاش میں رہتا ہے جو اس کی ہستی میں شامل ہوجائے۔ جس کو وہ اپنے داخلی وجود کی سطح پر اپنا بنا سکے۔ اس تلاش کا جواب صرف وہ کامل اور برتر خدا ہے جو انسان کا خالق اور مالک ہے۔ مگر انسان جب حقیقی خدا کو نہیں پاتا تو وہ غیر خدا میں مشغول ہوجاتا ہے تا کہ وہ مصنوعی طور پر اپنے اس مطلوب کو حاصل کر سکے جس کو وہ حقیقی طور پر نہ پا سکا۔ یہ انسان لوگوں کو دیکھیے تو وہ یا تو ملت کے مسائل پر باتیں کرتے ہوئے ملیں گے یا زیادہ سے زیادہ دین کے ظاہری پہلوؤں پر۔ دین کے معنوی پہلوؤں پر بات کرنے والا کوئی نظر نہیں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader