Urdu book · اللہ اکبر

اللہ اکبر

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

دھوم کے ساتھ ساری دنیا میں مناتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی قومی نفسیات کی بنا پر انہیں خدا میں کوئی دل چسپی نہیں ہوتی۔ کیونکہ خدا میں وہ اپنے لیے ذاتی فخر کا سامان نہیں پاتے۔ البتہ ”محد“ تاریخی طور پر چوں کہ ان کے ہیرو یا ان کا قومی فخر بن چکے ہیں۔ اس لیے ان کے نام پر خوب دھوم مچاتے ہیں تا کہ اس کے ذریعہ سے اپنے پر فخر قومی جذبات کی تسکین حاصل کر سکیں۔ آج ہر طرف الحاد کا غلبہ ہے مگر مسلمانوں کے اندر یہ جوش نہیں ابھرتا کہ وہ الحاد کے فکری غلبہ کو ختم کر کے توحید کا فکری غلبہ قائم کریں۔ البتہ پیغمبر کی تصویر دیکھ کر وہ فوراً بھڑک اٹھتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ہیرو پرستی ہے نہ کہ خدا پرستی۔ فطرت کی تلاش ایک آدمی جس کے پاس دولت اور اقتدار ہو اس کے گرد پر رونق ساز و سامان جمع رہتے ہیں۔ باہر سے دیکھنے والوں کو وہ اپنے سے مختلف بڑی چیز دکھائی دیتا ہے مگر خود اس شخص کا حال اس کے برعکس ہوتا ہے۔ وہ جب اپنی تنہائیوں میں جاتا ہے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی ویسا ہی ایک کمزور انسان ہے جیسا کہ دوسرے انسان۔ امریکا کی مشہور فورڈ کمپنی کے موجودہ وارث مسٹر الفریڈ فورڈ (پیدائش 1950) بے پناہ دولت کے مالک ہیں۔ مگر ان کی روح کوئی اور چیز پانے کے لیے بے چین تھی۔ اس دوران ان کا تعارف ہرے کرشنا موومنٹ سے ہوا جس کے مراکز امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں میں موجود ہیں۔ انھوں نے محسوس کیا کہ ان کی روح یہاں تسکین پاسکتی ہے۔ وہ اس میں شریک ہوگئے ۔ مسٹر فورڈ نے 27 دسمبر 1984ء کو کرشنا موومنٹ کی ایک ہندو لڑکی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page