Urdu book · اللہ اکبر

خدا کا فیضان

Urdu book, p. 64

By Maulana Wahiduddin Khan

اخذ کر سکیں گے اور اگر آپ کا ریڈیو سٹ بڑا ہے تو آپ کے اوپر اتنا زیادہ خدا کا فیضان برسے گا گویا کہ آپ خدائی فیضان کے اتھاہ سمندر میں نہا اٹھے ہیں۔ آج کل ہر آدمی محدودیت کا شکار ہے ۔ کوئی شخص ہے جو کسی گروہی خول میں بند ہے ۔ کوئی اپنے آپ کو حقیر مفادات میں اس طرح گم کیے ہوئے ہے کہ اس کو آگے پیچھے کی کوئی خبر نہیں۔ کسی کی سطحیت اس کو گہری حقیقتوں کا ادارک کرنے میں مانع بنی ہوئی ہے کسی کی تنگ نظری نے اس کو اس قابل نہیں رکھا ہے کہ وہ وسیع تر دائرہ کی معرفت حاصل کر سکے۔ بند کوٹھری میں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔ اسی طرح بند ذہن خدا کا فیضان پانے سے محروم رہتا ہے۔ خدا کا فیضان اسی کو ملتا ہے جو اپنے ذہن کے دروازے کھولنے پر راضی ہو جائے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page