Urdu book · امن عالم

ایک مطالعہ

Urdu book, p. 144

By Maulana Wahiduddin Khan

مسلمانوں کے سردار کو یہ خبر پہنچا دو کہ میری ہڈیاں اور میرا پورا وجود میرے رب کے لیے ہے (سیرت ابن ہشام، جلد 2، صفحہ 92-591)۔ فروہ بن عمرو اگرچہ قتل کر دئے گئے، مگر ایک اصول پر قائم رہنے کی بنا پر قتل کیا جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں۔ ایسا آدمی اپنے پورے وجود سے اس اصول کی صداقت کی گواہی دیتا ہے جس کی خاطر اس نے اپنی جان دی ہے۔ جہاں لوگوں نے اپنے خود ساختہ نظریات کو بازار کی سیاہی سے لکھ رکھا ہے، وہاں وہ اپنے نظریہ کی صداقت کو اپنے خون کی سرخی سے تحریر کرتا ہے۔ ایسی موت ہزاروں لوگوں کے لیے زندگی کا سبب ہوتی ہے۔ چنانچہ یہی ہوا۔ دورِ اول کے مسلمانوں کی اس قسم کی قربانیوں نے ایک عیسائی علاقہ کو ابدی طور پر ایک مسلم علاقہ بنا دیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page