Urdu book · امن عالم

دیباچہ

Urdu book, p. 7

By Maulana Wahiduddin Khan

بسم الله الرحمن الرحيم دیباچہ زیر نظر کتاب ، معروف معنوں میں کوئی کتاب نہیں ہے ۔ وہ مضامین کا مجموعہ ہے ۔ ماہنامہ الرسالہ میں ، پچھلے برسوں میں ، امن اور اسلام کے موضوع پر جو مضامین چھپتے رہے ہیں اُن کو اس مجموعہ میں اکٹھا کر دیا گیا ہے ۔ ان مضامین کا مقصد مشترک طور پر یہ ہے کہ امن اور جنگ کی نسبت سے اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور اس موضوع پر اسلام کے صحیح تصور کو واضح کیا جائے ۔ اسلام مکمل طور پر ایک پُرامن مذہب ہے ۔ اسلام میں امن کی حیثیت عموم کی ہے اور جنگ کی حیثیت صرف ایک استثناء (exception) کی ۔ یہ نادر استثناء ہمیشہ دوسروں کی طرف سے اضطراری طور پر پیش آتا ہے ، نہ کہ خود اپنی طرف سے یک طرفہ اقدام کی صورت میں ۔ اسلام کا اصل مقصد انسان کی سوچ کو بدلنا ہے ۔ انسان کے اندر توحید کی بنیاد پر ایک ذہنی انقلاب لانا ہے ۔ اس حقیقت کو ایک حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے : أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً، إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ، وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ، أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ (صحیح البخاری ، حدیث نمبر 52) ۔ یعنی آگاہ کہ انسان کے جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے ۔ اگر وہ درست ہو تو پورا جسم درست رہتا ہے ۔ اور اگر وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے ۔ آگاہ کہ یہ دل ہے ۔ اس حدیث میں قلب سے مراد کیا ہے ۔ ابن حجر العسقلانی نے لکھا ہے کہ اس حدیث سے استدلال کیا گیا ہے کہ عقل قلب کے اندر ہے (وَيُسْتَدَلُّ بِهِ عَلَى أَنَّ الْعَقْلَ فِي الْقَلْبِ) فتح الباری ،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page