Urdu book · امن عالم

جنگ اور امن اسلام میں

Urdu book, p. 93

By Maulana Wahiduddin Khan

کیا۔ آپ نے یہ نمونہ قائم کیا کہ دار الندوہ ( مکہ کی پارلیمنٹ ) میں اپنی سیٹ حاصل کرنے کے بجائے جنت میں اپنی سیٹ حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ آپ نے لوگوں کو اپنے عمل سے یہ سبق دیا کہ کعبہ جیسی مقدس عمارت میں 360 بت رکھے ہوئے ہوں تب بھی ٹکراؤ کا طریقہ اختیار کیے بغیر تم اپنا مشن پرامن طور پر شروع کر سکتے ہو۔ آپ نے یہ نمونہ قائم کیا کہ کس طرح یہ ممکن ہے کہ آدمی اشتعال انگیز حالات کے درمیان اپنے آپ کو لوگوں کے خلاف نفرت سے بچائے اور پر امن رہ کر لوگوں کی خیر خواہی کا کام انجام دے، وغیرہ۔ پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی میں اس قسم کے جو غیر متشددانہ کام کیے وہ سب بلاشبہ عظیم اسلامی کام تھے۔ بلکہ یہی نبوت کا اصل مشن ہے۔ اور جہاں تک جنگ کا تعلق ہے وہ صرف ایک استثنائی ضرورت ہے، اسی لیے فقہاء نے جنگ کو حسن لغیرہ بتایا ہے۔ Not for the sake of Islam, but due to some practical reasons.

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page