Urdu book · عقلیات اسلام

مذھب کی طرف واپسی

Urdu book, p. 107

By Maulana Wahiduddin Khan

گاہ۔ یہ عقیدہ عقل کی طاقت کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ نظریہ یہ تھا کہ انسان اپنے دماغ سے اپنے مسائل کو حل کر لے گا اور اس کے بعد مذہب اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ مگر ایسا نہ ہو سکا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کے ذریعہ فطرت کے اوپر غیر معمولی طاقت حاصل کرلی۔ اس کے باوجود 20 ویں صدی غالباً انسانی تاریخ کی سب سے بھیانک صدی ہے۔ چونکہ انسان کے سیکولر خدا ناکام ہو گئے ہیں، وہ روایتی خدا کی طرف زیادہ سے زیادہ دیکھنے لگا ہے۔ ایک پروفیسر کے الفاظ میں روایت دوبارہ مثبت قوت کے ساتھ ایجنڈ اپر آ گئی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page